خیبرپختونخوا حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاون کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کو بجٹ تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا

فوٹو: فائل


پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاون کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ عید الاضحی کے حوالے سے ایس او پیز اور حکمت عملی بنانے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیرصدارت ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس منقعد ہوا جس میں عید قربان کے لئے جانوروں کی خریداری کے لئے مخصوص ایس او پیز کے تحت منتخب مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مارکیٹوں اور بازاروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ کو اقدامات سخت کرنے کی ہدایت کی گئی۔

پشاور: تین مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، نوٹی فکیشن جاری

اجلاس میں وزیراعلی نے ہدایت کی کہ بازاروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تاجر تنظیموں سے بات کی جائے۔ اس کے باوجود عملدرآمد نہ ہواتو متعلقہ مارکیٹ بند کر دیئے جائیں۔

اجلاس میں نو تعمیر شدہ پشاور انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو کورونا مریضوں کے استعمال میں لانے  کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 40 آئی سی یو بیڈز، 110 ایچ ڈی یو بیڈز اور 100 آئسولیشن بیڈز قائم کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں