کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ: متبادل کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ

قومی اسکواڈ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے آج روانہ ہو گا

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ چار متبادل کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کر لیے گئے ہیں۔

مزید سات قومی کرکٹرز میں کورونا کی تشخیص

ہم نیوز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حوالے سے بتایا ہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے ٹیسٹ جن متبادل کھلاڑیوں کے کیے گئے ہیں ان میں عمران بٹ، بلال آصف، محمد موسیٰ اور محمد نواز شامل ہیں۔

پی سی بی حکام کے مطابق جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں ان کے کورونا ٹیسٹ کل مقامی ہوٹل میں کیے جائیں گے۔

کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ: کورونا ٹیسٹنگ کی تاریخ میں ردو بدل

ہم نیوز کے مطابق پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ 26 جون کو کیے جائیں گے۔

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم سے وابستہ دس کھلاڑیوں کے ابتدائی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

پی سی بی حکام کے مطابق تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کورونا ٹیسٹنگ ان کے اپنے اپنے شہروں میں ہوگی۔

دورہ انگلینڈ کے بدلے میں انگلش بورڈ سے کچھ طے نہیں ہوا، مصباح الحق

ہم نیوز کے مطابق پی سی بی حکام نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے لیے منتخب کیے گئے متبادل کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ شوکت خانم کی لیبارٹری سے کرائے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں