تحریک انصاف میں گروپ بندی نہیں،فواد چودھری کی سرزنش ہوئی: غلام سرور


اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے کسی کو نہیں نکلوایا۔

262 مشکوک لائسنس یافتہ پائلٹس کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے، غلام سرور

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثے کی ابھی عبوری انکوائری رپورٹ پیش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ ابھی کسی پہ طیارہ حادثے کی ذمہ داری نہیں ڈالی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حتمی انکوائری رپورٹ میں ہی اصل ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

وفاقی وزیربرائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فوری ایکشن لینے کا کہا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

کراچی طیارہ حادثہ تحقیقاتی رپورٹ میں کیا ہے ؟

انہوں نے واضح کیا کہ صرف پائلٹس کے خلاف ایکشن نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی جو سارے معاملے میں ملوث پائے جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے اور ایکشن لیا جائے گا۔

پروگرام ’بڑی بات‘ کے میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیربرائے ہوا بازی غلا سرور خان نے واضح کیا کہ کسی فرد واحد پر کوئی اعتراض نہں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اہم قومی فیصلوں میں شامل افراد کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے چاہئیں۔

کراچی طیارہ حادثہ پائلٹ اور ائیر ٹریفک کنٹرولر کی کوتاہی سے ہوا، وزیر ہوابازی

غلام سرورخان نے کہا کہ کسی کو کسی نے نہیں نکلوایا۔ انہوں نے زور دے کرکہا کہ فواد چودھری کو بات کابینہ میں کرنی چاہیے تھی اورباہرایسا انٹرویو نہیں دینا چاہیے تھا۔

ہم نیوز کے پروگرام میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے دعویٰ کیا کہ کابینہ اجلاس میں فواد چودھری کی سرزنش ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کی کارکردگی بہتر نہیں ہو گی اس کو جانا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی شخصیت کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا ہے۔

غلام سرور خان کا ملک کی معاشی صورتحال پر کہنا تھا کہ لیے گئے قرضوں کا سود ادا کرنے کے لیے مزید قرضے لینے پڑے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ انشا اللہ آنے والا سال پاکستان کے لیے بہتری کا سال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔

جہانگیر ترین نے زور لگا کر اسد عمر کو وزارت سے فارغ کرایا تھا، فواد چوہدری

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیربرائے ہوا بازی غلام سرو خان نے کہا کہ امریکہ میں کورونا کے باعث ایک لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں شریک دوسرے مہمان اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کابینہ میں اختلافات بھی میرٹ کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی وزیر ڈیلیور نہیں کرے گا اس کو جواب تو دینا پڑے گا۔

‘تحریک انصاف حکومت کے خلاف لندن پلان بن رہا ہے’

پروگرام کے میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے چھ ماہ کی ڈیڈ لائن پروجیکٹس سے متعلق دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ چھ ماہ کا مطلب یہ ہے کہ ہم مڈ ٹرم میں پہنچ جائیں گے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم ہر کسی کو سنتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت بہتر طریقے سے پرفارم کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بہت مستحکم جا رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چند ایم این ایز کی شکایات کو مجموعی شکایات کے طور پر نہیں دیکھا جاسکتا ہے۔

بجٹ میں نئے ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈال کرعوام کو ریلیف دیا گیا،شبلی فراز

ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کچھ چیزوں میں دیر ہو گئی ہے لیکن آئندہ چھ ماہ میں جب تمام ریفارمز(اصلاحات) منظرعام پر آئیں گے تو سب کے گلے شکوے دور ہو جائیں گے۔


متعلقہ خبریں