لاہور: کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مزید سات علاقے بند

لاہور: کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مزید سات علاقے بند

لاہور: حکومت پنجاب نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے لاہور کے سات علاقے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور کے متعدد علاقوں میں پہلے ہی اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جا چکا ہے۔

لاہور میں سلیکٹو لاک ڈاؤن نافذ، کورونا کے 61 ہاٹ اسپاٹ بند

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں صوبائی محکمہ داخلہ نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق گلبرگ، ماڈل ٹاوَن، فیصل ٹاوَن اور گارڈن ٹاوَن کےتمام بلاکس بند رہیں گے۔

سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق لاہورڈی ایچ اے کے تمام فیز، گلشن راوی کے تمام بلاکس اوروالڈ سٹی کے بھی تمام علاقے بند رہیں گے۔

کورونا وائرس، لاک ڈاؤن میں لاہور کی شاہراہوں پر بھکاریوں کا رش

ہم نیوز کے مطابق نوٹی فکیشن کے تحت جوہر ٹاؤن لاہور مکمل طور پر بند نہیں ہو گا اور اس کے صرف وہ علاقے بند رہیں گے جو پہلے ہی سے بند ہیں۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبائی محکمہ داخلہ  کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بند کیے جانے والے علاقوں سے صحافیوں، ڈاکٹرزاورپیرا میڈیکل اسٹاف کو گزرنے کی اجازت ہو گی۔

لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، سیل گھروں کی تعداد 1,222 ہو گئی

ہم نیوز کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند کیے جانے والے علاقوں میں سرکاری آفیشلز، وکلا، فارمیسی اسٹاف اور گراسری اسٹاف کو بھی آنے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں