انگورہ خرگوشوں کی افزائش آمدنی کا ذریعہ بننے لگی



اسلام آباد: شہر اقتدار میں ہوئی ایسے خرگوشوں کی انٹری جو دیکھنے میں تو خوبصورت ہیں ہی مگر اپنے مالک کی آمدنی کا ذریعہ بھی بنے ہوئے ہیں۔

نیشنل ایگری کلچر اینڈ ریسرچ کونسل (این اے آر سی) انگورہ نسل کے خرگوشوں کی افزائش کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ ان خرگوشوں کی افزائش سے جہاں شوق کا شوق پورا ہوتا ہے وہیں یہ مالک کی آمدنی کا ذریعہ بھی بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا مرغزار چڑیا گھر کے جانوروں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم

پرنسپل سائنٹیفک آفیسر ڈاکٹر اقبال انجم کا کہنا ہے کہ ان خرگوشوں کو پالنے کا مقصد اون کا حصول ہے، جو کہ مختلف مصنوعات بنانے میں استعمال ہوتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انگورہ خرگوش کی اون بھیڑ کی اون سے چھ گنا زیادہ گرم ہوتی ہے جس کی قیمت ۵ ہزار روپے فی کلو ہے۔

انگورہ خرگوش کی افزائش کے لیے اگرچہ انتہائی کم درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے تاہم مناسب دیکھ بھال ہو تو دیگرعلاقوں میں بھی اس کی افزائش کی جا سکتی ہے۔

این اے آر سی کی جانب سے اس نسل کے خرگوشوں پر مزید تجربات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: امریکہ میں پالتو جانور پالنے میں تیزی سے اضافہ

کم سرمائے میں 10 گناہ سے بھی زیادہ منافع حاصل کرنے کے لیے ان جانوروں کو پالنا شوق کی تکمیل کے ساتھ کاروبار کو پروان چڑھانے کا بھی اہم ذریعہ ہے اسی لیے انگورا خرگوش کی افزائش بہترین ذریعہ معاش ثابت ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں