اسٹیٹ بینک نے شرح سود کم کر کے 7 فیصد کردی

روپیہ تگڑا ہو گیا

فوٹو: فائل


کراچی: اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 100بیسز پوائنٹس یعنی ایک فیصد کمی کر کے 7 فیصد کردی ہے۔

مانیٹری پالیسی کے متعلق اجلاس گورنراسٹیٹ بینک کی زیرصدارت کراچی میں ہوا، جس میں آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 100بیسز پوائنٹس یعنی ایک فیصد کمی کر کے 8فیصد کردی تھی۔

گزشتہ تیں ماہ کے دوران شرح سود سوا 5 فیصد کم ہو کر7 فیصد پر آگئی ہے۔ جنوری 2020 میں شرح سود13.2فیصد تھی۔ 17مارچ 2020میں شرح سود12.5فیصد ہوگئی۔

بینک کے مطابق 24مارچ 2020 کو شرح سود کمی کےبعد11فیصد ہوگئی اور 10اپریل 2020 کو شرح سود میں مزید کمی کرتے ہوئے شرح سود 9فیصد دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شرح سودمیں مزید ڈیڑھ فیصد کمی کردی گئی

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود کم ہونے سے نئی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی صنعتکار پریشان ہیں۔

اس سے قبل کوورونا وائرس کے پیش نظر ضروری مشینری اور دیگر چیزوں کی درآمد میں آسانی پیدا کرنے کے لیےاسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید 2 فیصد کمی کردی تھی


متعلقہ خبریں