حکومت چلی جائے لیکن نظریے پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، شاہ محمود

حکومت چلی جائے لیکن نظریے پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، شاہ محمود

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے بتا دیا ہے کہ کرسی کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سے کہوں گا کہ حکومت چلی جائے لیکن نظریے پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

کورونا سے متعلق حکومت کو شروع سے کوئی کنفیوژن نہیں تھی، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے واضح پیغام دیا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی ذاتی مخالفت نہیں ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کا ایک بھی رکن اسمبلی ادھر اُدھرنہیں ہو گا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام اراکین اسمبلی وزیر اعظم کی قیادت میں متحد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی آج کی تقریر سے پی ٹی آئی کارکنان کا نظریہ ایک بار پھر تازہ ہو گیا ہے۔

وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

وزیر خارجہ نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے تمام ملکی امور پرمفصل گفتگو کی ہے اور قوم کو بتایا ہے کہ معاشی طور پر ورثے میں کیا ملا ؟ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے قوم کو مستقبل کا روڈ میپ دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم خارجہ امور میں ذلت کے بھنور سے باہر نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر سے پی ٹی آئی کارکنان کے چہرے چمک اٹھے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کے ہاتھ میں وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں، شاہد خاقان عباسی

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے بتایا کہ احتساب کا عمل کتنا ضروری ہے؟ اور کیسے نافذ کرنا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ریاست مدینہ کے اصولوں کو اجاگر کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ مفافقت کے بجائے دنیا کو امن کے لیے قائل کیا اور جنگ کا حصہ نہیں بنے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کے اندر تقسیم کو ختم کرکے جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن: کورونا سے متعلق حکومتی اقدامات ناکافی قرار

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوامی لہر کا بھارت مقابلہ نہیں کرپائے گا۔


متعلقہ خبریں