درپیش چیلنجز جامع حکمت عملی کا تقاضہ کرتے ہیں، جنرل باجوہ


اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز جامع حکمت عملی کا تقاضہ کرتے ہیں۔

دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی امیدوں پر پورا اتری،جنرل باجوہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے دورے کے موقع پر نیشنل سیکیورٹی اور وار کورس کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پاک فوج کے سربراہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پہنچنے پر این ڈی یو کے صدر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے خطاب میں زور دے کر کہا کہ قومی سطح پردرپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ریاستی اداروں کومضبوط بنانا ہوگا۔

امن و استحکام شہدا کی قربانیوں کا مرہون منت ہے، جنرل باجوہ

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج پائیدار اقتصادی و سماجی ترقی کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ذمہ داری ادا کرے گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملکی دفاع اورسلامتی کے لیے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ مسلح افواج قومی حمایت سےدفاع کی ذمہ داریاں سرانجام دیتی رہیں گی۔

بھارتی فوجی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے، آئی ایس پی آر

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکیورٹی اوروارکورس کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک میں قیام امن اورمجموعی سلامتی کے ماحول پر بھی خیالات کا اظہارکیا۔


متعلقہ خبریں