مسائل حل نہ کیے تو حق بنتا ہے کہ اگلا قدم اٹھائیں، میئر کراچی

مسائل حل نہ کیے تو حق بنتا ہے کہ اگلا قدم اٹھائیں، میئر کراچی

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کراچی کے پیسوں پر چل رہی ہے لیکن ہم لوگوں کے مسائل حل نہیں ہورہے ہیں۔

وزیراعظم نے کراچی اور لاہور کے مسائل کا حل بتادیا

وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے میئر کراچی وسیم اختر نے خبردار کیا کہ اگر ہمارے مسائل حل نہ کیے گئے تو ہمارا حق بنتا ہے کہ ہم اگلا قدم اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے اسپتالوں کا حال سب کے سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی کا ایشو پورا پاکستان جانتا ہے۔

کورونا: احتیاط نہ کی گئی تو اسپتالوں میں جگہ ختم ہو جائے گی، میئر کراچی

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہمارے ایم پی ایز کراچی کے مسائل پر آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ کے ایم سی کو پیسے کیوں نہیں دیے جارہے ہیں؟

ہم نیوز کے مطابق میئر کراچی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گزارش ہے کہ ہمارے مسائل حل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ہمارے مسائل حل نہ کیے گئے تو ہمارا حق بنتا ہے کہ ہم اگلا قدم اٹھائیں۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ سندھ کا آدھے سے زیادہ مینڈیٹ ہمارے پاس ہے اورہمیں عوام نے منتخب کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آواز بلند کرتے رہیں گے۔

 حکومت میں واپس جانا اب میرے بس کی بات نہیں، سردار اختر مینگل

ہم نیوز کے مطابق میئر کراچی وسیم اخترکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے گزارش ہے کہ جہاں جہاں بجٹ میں بہتری لائی جاسکتی ہے وہ لائی جائے۔

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے گزشتہ روز اپنے پیش کردہ مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

شاہ زین بگٹی نے مطالبات کی منظوری کیلیے ڈیڈ لائن دے دی

شاہ زین بگٹی سے قبل بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے بھی وفاقی حکومت سے اظہار ناراضگی کیا ہے۔ ان کا بھی شکوہ ہے کہ حکومت پیش کردہ مسائل کو حل نہیں کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں