نیب، احتساب سب کیلیے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ چیئرمین

نیب، احتساب سب کیلیے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ چیئرمین

فائل فوٹو


اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ جلد دولت کمانے والوں کو سمجھنا چاہیے کہ قبر میں خالی ہاتھ جانا ہے۔ انہوں نےکہا کہ نیب شفافیت اورقانون کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 3 انوسٹی گیشنز کی منظوری دے دی

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین نیب نے کہا کہ دیانت اور رزق حلال ہمیشہ فائدے مند ثابت ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنایا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب نے ڈبل شاہ کی لوٹی ہوئی چار ارب کی رقم کی وصولی کرکے متاثرین کو واپس کردی تھی۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ ملزم تصور گیلانی سے 1.2 ارب روپے متاثرین کو واپس کروائے۔ انہوں نے واضح  طور پر کہا کہ نجی ہاؤسنگ اور کوآپریٹو سوسائٹی کے کیسز قانون کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔

چیئرمین نیب نے عامر کیانی، ظفر مرزا کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی

ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ تمام ریگولیٹرز جعلی اورغیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے اشتہارات کا نوٹس لیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جو ہمارے وسائل کھا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب، احتساب سب کے لیے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

نیب نے 26 جون کو خواجہ آصف کو طلب کر لیا 

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ہدایات دیں کہ تمام انکوائریوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب میں پیشی کے دوران تمام ملزمان کی عزت نفس کو یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں