ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہےگا جب کہ اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک، کہیں کہیں بارش برسے گی

گلگت بلتستان، کشمیراور پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب کےمختلف علاقوں میں بارش کے باعث متعدد علاقوں میں فیڈر ٹرپ کرگئے جس کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

ساہیوال میں صبح گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ شہر میں  تیز آندھی کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے اور اکثر علاقوں کی بجلی بند ہو گئی۔

دیپالپور میں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔

دیپالپور میں تیز بارش کے باعث بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔

پاکپتن اور مضافات میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئی۔ شہر میں بارش کے باعث برساتی پانی سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں 10 روز بعد بارش، موسم خوشگوار

پاکپتن میں بارش کے باعث بجلی کے متعدد فیڈر بھی ٹرپ کر گئے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سندھ کے اکثر شہروں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی، بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی میں اضافہ ہوا۔


متعلقہ خبریں