موجودہ حکومت نے ہسنتا بستا پاکستان 2 سال میں اجاڑ دیا، احسن اقبال


اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ہسنتا بستا پاکستان 2 سال میں اجاڑ دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوءے کہا کہ یہ ثابت ہو گیا قومی احتساب بیورو (نیب) شواہد کے بغیر لوگوں کو گرفتار کرتا ہے، کورونا سے ٹھیک ہونے کے باوجود آج عدالت میں پیش ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت میں بہتری آئی ہے۔ موجودہ حکومت ایک ایک شعبے کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے اور ہسنتا بستا پاکستان 2 سال میں اجاڑ دیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت جس سی پیک کی بات کر رہی ہے وہ ہمارے دور کا تحفہ ہے۔ آپ لوگوں کا بھی احتساب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے فوڈ سیکیورٹی کے ساتھ ملک حکومت کے حوالے کیا تھا۔ ہمارے دور میں صنعتیں ترقی کر رہی تھیں۔ مسلم لیگ ن دور میں ہم 5.5 گروتھ ریٹ دے کر گئے تھے اور ہم ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کر کے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کر لیا

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ لوگوں کو گرفتاری کے نام پر ہراساں کیا جا رہا ہے اور مجھے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جب میرا نام نہیں تو مجھے کیس سے فارغ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں پارک لین ریفرنس، آصف علی زرداری پر فرد جرم مؤخر

گزشتہ ماہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کی توجہ کورونا کو قابو کرنے پر نہیں بلکہ شہباز شریف پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کاری بند ہو گئی ہے۔ لوگوں نے ملک سے پیسہ اٹھا لیا اور وہ سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں ہیں کیونکہ سرمایہ کار خود کو ملک میں غیر محفوظ سمجھتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نواز شریف کی تصویر پر ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تصویر کو ایشو بنایا گیا حالانکہ وہ ماسک کے بغیر چائے پی رہے تھے۔


متعلقہ خبریں