دنیا میں %95 افراد کو صاف ہوا میسر نہیں، رپورٹ


بوسٹن: دنیا کی 95 فیصد آبادی آلودہ ہوا میں سانس لیتی ہے،کرہ ارض پر اموات کی چوتھی بڑی وجہ فضائی آلودگی ہے۔

یہ ہولناک انکشاف ایچ ای آئی کی جانب سے ’اینول اسٹیٹ آف گلوبل ایئر‘کے نام سے جاری کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

امریکی ادارے ’ہیلتھ افیکٹس انسٹی ٹیوٹ‘(ایچ ای آئی)  نے اعداد و شمارسے بتایا ہے کہ سالانہ 61 لاکھ افراد فضائی آلودگی کے باعث موت کا شکار ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وقت سے پہلے موت کا سبب بننے والی بیماریاں جیسے دل کا عارضہ،پھیپھڑوں کا کینسراوراسٹروک فضائی آلودگی کے سبب بڑھ رہی ہیں۔

اینول اسٹیٹ آف گلوبل ایئرکی رپورٹ میں بلند فشار خون(ہائ بلڈ پریشر)،سگریٹ نوشی اور ناقص خوراک کو اموات کی تین بڑی وجوہات بتایا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فضائی آلودگی کے باعث ہونے والی 50فیصد اموات کا سبب چین اور ہندوستان ہیں۔

ایچ ای آئی کے مطابق ہندوستان اور چین میں سالانہ 30 لاکھ افراد فضائی آلودگی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

پاکستان،بھارت اور بنگلہ دیش کا شمار ان ممالک میں کیا گیا ہے جہاں گھروں میں استعمال ہونے والے ایندھن کے باعث فضائی آلودگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ایچ ای آئی کے نائب صدر باب اوکیف نے رپورٹ کے اجرا پرکہا کہ فضائی آلودگی کم کرنے کے اقدامات کئے گئے ہیں لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ فضائی آلودگی کے باعث ہونے والی بیماریاں قبل از اموات کا سبب بن رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں