پنجاب:سرکاری اسکولوں میں طلباء کے نئے داخلے 15 جولائی تک ہوں گے

سندھ: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں ہوا

فائل فوٹو


لاہور:  پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں طلباء کے نئے داخلے 15 جولائی تک ہوں گے۔

پنجاب ٹیچرز یونین نے محکمہ تعلیم اسکولز کی طرف سے سرکاری اسکولوں میں نئے داخلوں کی اجازت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے مطالبہ کیا ہے کہ نئے داخلوں کے لئے سرکاری سکولوں میں ہرہفتے میں کم از کم 4 روز کے لئے ایڈمشن ڈیسک قائم کئے جائیں۔

15 جون کو اسکول کھولنے والوں کیخلاف کارروائی کریں گے، وزیر تعلیم پنجاب

ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکولوں کی بھاری فیسوں اور لوگوں کے خراب معاشی حالات کی وجہ سے اس سال زیادہ داخلے ہونےکی توقع ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں 100 نئے انصاف سکولز کا اجراء بھی فی الفور کیا جائے، انصاف سکولز میں بھی طلباء داخل ہو کر زیور تعلیم سے آراستہ ہو سکیں۔


متعلقہ خبریں