مقبوضہ کشمیر میں عوام 5 اگست 2019 سے لاک ڈاوَن کا شکار ہیں، شبلی فراز


اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام 5 اگست 2019 سے لاک ڈاوَن کا شکار ہیں۔

تشدد کے خلاف عالمی دن اور کشمیر میں بھارتی انتہا پسندی کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے 4 دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کررکھی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ کشمیری عوام کی سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ 1990 سے کشمیر میں بھارتی مظالم میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، مزید 3 کشمیری شہید

شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرتا رہے گا۔ 1990 سے اب تک لاکھوں کشمیری نوجوانوں کا قتل عام کیا گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کا ماورائے عدالت قتل کررہا ہے۔ کورونا اور طویل لاک ڈاوَن کے باعث کشمیری عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ کورونا وائرس اور لاک ڈاوَن کے باوجود کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارت اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہے۔ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تنازعات کا پر امن حل چاہتا ہے۔ پاکستان علاقائی سلامتی اور خودمختاری کا تحفظ کرنا جانتا ہے۔ آر ایس ایس کی ہندوتوا سوچ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔

گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج نے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں