کورونا: لاہور کے جناح اور جنرل اسپتال کے آئی سی یوز میں جگہ ختم


لاہور: لاہور کے جناح اسپتال اور جنرل اسپتال کے آئی سی یوز میں کورونا پریضوں کو رکھنے کے لیے جگہ ختم ہوگئی۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص آئی سی یوز اور ایچ ڈی یوز سے متعلق ہم نیوز کو موصول ہونے والے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق لاہور کے نو سرکاری اسپتالوں میں موذی وبا کے مریضوں کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق نو اسپتالوں کے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس میں 514 بیڈز مختص کیے گئے ہیں۔ شہر بھر کے ایچ ڈی یوز کا مجوعی آکیوپینسی ریٹ پچاس فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق جنرل ہسپتال اور پی کے ایل آئی میں ایچ ڈی یوز کا آکیوپینسی ریٹ 100 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ میو اسپتال میں 227 ایچ ڈی یو بیڈکورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور: کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مزید سات علاقے بند

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق میواسپتال میں مختص227 بیڈز میں سے 146 خالی ہیں۔ جناح اسپتال کے ایچ ڈی یوکا آکیوپینسی ریٹ97عشارئیہ8 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ سروسز اسپتال میں 67 بیڈز میں سے صرف 22 خالی ہیں۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گنگا رام اسپتال کے مختص کردہ 50 بیڈز میں 27 خالی ہیں۔ شہر بھر کے نو سرکاری اسپتالوں میں ایک 175 آئی سی یو بیڈزمختص کیے گئے ہیں۔  آئی سی یوز کو مجموعی آکیوپینسی ریٹ 68اعشارئیہ 6 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق جناح اسپتال اور جنرل اسپتال کے آئی سی یوز میں جگہ ختم ہوگئی ہے۔ میو اسپتال کے آئی سی یوز کے مختص 50 بیڈز میں سے 18خالی ہیں۔  سروسز اسپتال کے مختص کردہ 32 بیڈز میں سے 7 خالی ہیں۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پی کے ایل آئی میں 20 بیڈز مختص جبکہ پانچ خالی ہیں۔ گنگارام اسپتال کے 20 بیڈز میں سے 16 خالی ہیں۔

رابطہ کرنے پر  چیئر مین کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ ڈاکٹر محمود شوکت نے بتایا کہ  پنجاب میں ابھی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ ہمارے پاس اس حوالہ سے متبادل پلان بھی موجود ہے۔

ڈاکٹر محمود شوکت نے کہا کہ اگر ستر فیصد بیڈز پر مریض آ گئے تو بیڈنگ کپیسٹی کو مزید بڑھا دیں گے۔


متعلقہ خبریں