بی سی بی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑیوں کو تنہا چھوڑا، انضمام الحق


لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑیوں کو تنہا چھوڑ دیا۔

ایک بیان میں پاکستان کے سابق مایہ ناز بٹسمین نے کہا کہ پی سی بی کو کرکٹرز کی دیکھ بھال کرنی چاہیے تھی۔ پی سی بی کا یہ طریقہ کار غلط ہے۔

سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ کھلاڑی مشکل میں ہوں تو پی سی بی کو ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا۔ پی سی بی کو میڈیکل اسٹاف کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ محمد حفیظ کو کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ سوشل میڈیا پر نہیں ڈالنی چاہیے تھی۔ محمدحفیظ کو پہلے پی سی بی سے رابطہ کرنا چاہیے تھا۔

گزشتہ روز پی سی بی نے کرکٹر محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ کرانے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ دو روز قبل پی سی بی کے زیر اہتمام کرایے گئے ٹیسٹ میں محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم کرکٹر نے بعد میں ذاتی حیثیت میں ٹیسٹ کرایا جو کہ منفی آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹرز کی انگلینڈ روانگی سے قبل کورونا ٹیسٹنگ

کورونا ٹیسٹ مثبت آنیوالے کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حفیظ، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض، حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان شامل ہیں۔

ٹیسٹ منفی آنے والے کھلاڑیوں میں عابد علی، اسد شفیق، اظہر علی، بابراعظم، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل  شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پی سی بی کی جانب سے کرائے گئے ٹیسٹوں میں ٹیم منیجمنٹ میں شامل مساجر ملنگ علی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔


متعلقہ خبریں