پی سی بی: متاثرہ کھلاڑیوں کی دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ کا عمل مکمل


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تحت قومی کرکٹ ٹیم کے مثبت ٹیسٹ آنے والے کھلاڑیوں کی دوسری کورونا ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

بی سی بی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑیوں کو تنہا چھوڑا، انضمام الحق

ہم نیوز کے مطابق پی سی بی کے تحت ہونے والے ٹیسٹ کھلاڑیوں نے اپنے گھروں پہ دیے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق کرکٹ ٹیم کے جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں انہیں آئندہ دو ہفتے تک اپنے گھروں پر قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں ان میں محمد حفیظ ، محمد رضوان ، شاداب خان ، وہاب ریاض اور حارث روف شامل ہیں۔

پی سی بی کے ذرائع کے مطابق فخر زمان، محمد حسنین، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی اور حیدر علی کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطاق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیط کا کورونا ٹیسٹ تیسری مرتبہ ہوا ہے۔ محمد حفیظ نے ذاتی حیثیت میں بھی کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جو منفی آیا تھا۔

کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ: متبادل کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرائے جانے والے کورونا ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 27 جون کو کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پی سی بی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑیوں کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔

دنیائے کرکٹ میں اپنے شاندار بلے بازی کی وجہ سے منفرد شناخت کے حامل سمجھے جانے والے انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو کرکٹرز کی دیکھ بھال کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کا طریقہ کار غلط ہے۔

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ کھلاڑی مشکل میں ہوں تو پی سی بی کو ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہا ہے کہ پی سی بی کو میڈیکل اسٹاف کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے مکی آرتھر کو مصباح الحق سے بڑا کوچ قرار دیدیا

سابق کپتان انضمام الحق کے مطابق محمد حفیظ کو کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ سوشل میڈیا پر نہیں ڈالنی چاہیے تھی اور انہیں پہلے پی سی بی سے رابطہ کرنا چاہیے تھا۔


متعلقہ خبریں