دبئی: دنیا کی پہلی کلائیمٹ کنٹرول گلی جہاں سارا سال بارش ہو گی


دبئی : متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دنیا کی پہلی کلائیمٹ کنٹرول گلی تیار کی جائے گی جہاں سارا سال بارش ہوا کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق دبئی کے پوش علاقے دا ہارٹ آف یورپ میں یہ گلی قائم کی جائے گی، جو دبئی میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے شروع کیے جانے والے منصوبے کا حصہ ہے۔

دا ہارٹ آف یورپ کا پروجیکٹ دبئی کے ساحل سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر دا ورلڈ آئی لینڈز نام کی جزیرہ نما جگہ میں ہو گا ۔

کورونا وائرس: دبئی ایئرپورٹ پر حفاظتی سامان کیلئے خودکارمشنیں نصب

بتایا گیا ہے کہ یہ گلی ایک کلومیٹر لمبی ہو گی ۔ ریننگ اسٹریٹ نامی گلی میں اس وقت بارش ہوگی جب درجہ حرارت 27 ڈگری سے تجاوز کرے گا۔

خیال رہے کہ  دوران سفر مسافروں کی حفاظت کیلئے دبئی ایئرپورٹ پر خودکار مشینیں نصب کر دی گئی ہیں جہاں سے دستانے، ماسک اور سینٹائزر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

خود کار مشینیں داخلوں راستوں کے ٹرمینل نمبر دو اور تین پر نصب کی گئی ہیں جہاں ایک فیس ماسک اور دستانوں کی جوڑی 6 درہم میں دستیاب ہے۔ مسافر حضرات خود کارمشینوں سے9 درہم میں سینٹائزر حاصل کرسکتے ہیں اور دو قسم کے سینٹائزر دستیاب ہیں۔


متعلقہ خبریں