آر آئی یو راولپنڈی، ڈی ایچ کیو اسپتال اٹک کو وینٹی لیٹرز فراہم کردیے گئے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے وینٹی لیٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد:  نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی (آر آئی یو) اور اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) اسپتال اٹک کو وینٹی لیٹرز فراہم کردیے ہیں۔

ترجمان  این ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی کو 10 آئی سی یو وینٹی لیٹرز فراہم کردیے گئے ہیں۔ آر آئی یو کو 30 بائی پیپ اور 30 نیزل کونولہ بھی دیے جا رہے ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹرز اسپتال اٹک کو بھی 2 آئی سی یو وینٹی لیٹرز جاری کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں اب تک 603 وینٹی لیٹرز دیے جا چکے ہیں۔ پنجاب کو 196، سندھ کو 169، خیبر پختونخوا کو 67 اور بلوچستان کو 35 وینٹی لیٹرز فراہم کردیے ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان کو 32، آزاد کشمیر کو 15 اور وفاق کے اسپتالوں کو 89 وینٹی لیٹرز فراہم کردیے ہیں۔
وینٹی لیٹرز میں 228 آئی سی یو، 108 پورٹ ایبل اور 267 بائی پیپ ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں کورونا مریضوں کے لیے چودہ سو وینٹی لیٹرز دستیاب

خیال رہے کہ 8 جون کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھرمیں آکسیجن بیڈزبڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بڑے شہروں میں رواں ماہ کے آخر تک 1000 آکسیجن بیڈزکی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

این سی او سی اے کے مطابق ایف ڈبلیو او کے تحت بننے والے اسپتال کیلئے آلات کی خریداری کی منظوری دی گئی ہے۔ اسپتال ایف ڈبلیو او نے این آئی ایچ کیلئےتعمیرکیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق وبائی امراض کیلئے 250 بستروں پرمشتمل ہے۔ اسپتال کورونا کےعلاوہ دیگر وبائی امراض میں بھی استعمال ہوگا۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ اسپتال کی تعمیر 35 روز میں مکمل کی گئی۔ وبائی امراض کےاسپتال کے 5 وارڈ ہیں۔ ہر وارڈ میں انتہائی نگہداشت کا یونٹ بھی تعمیرکیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں