خیبرپختونخوا: 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید گیارہ اموات

سندھ: کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 312 مریضوں کی حالت تشویشناک

پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائس کی وجہ سے گیارہ افراد دار فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 195,745 ہو گئی، 3962 اموات

ہم نیوز نے صوبائی محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی کل تعداد 890 ہو گئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 640 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 24 ہزار 943 ہو گئی ہے۔

امریکہ: کورونا کی نئی لہر، 24 گھنٹوں میں 35 ہزار سے زائد کیسز

خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ اپنے یقین و اعتماد، طاقتور اعصابی نظام اور مضبوط مدافعتی سسٹم کی بدولت گزشتہ 24 گھنٹوں میں 355 مریضوں نے مہلک وبا کو شکست فاش دی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہونے کے بعد صحتیاب ہونے والے افراد کی کل تعداد گیارہ ہزار 804 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کس حد تک مصدقہ؟

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد آٹھ ہزار 605 ہے جب کہ مجموعی طور پر 431 افراد مہلک وبا سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں کورونا وائرس کی وجہ سے پانچ افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کورونا: لاہور کے جناح اور جنرل اسپتال کے آئی سی یوز میں جگہ ختم

ہم نیوز کے مطابق پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 182 ئئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں