حکومت نے پٹرول 25 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا



اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 25 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 21 اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 31 روپے سے زائد کا اضافہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل 101 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 59 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

سستا پیٹرول کہاں گیا؟

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ  یکم جون سے پیٹرول کی نئی قیمت76.52 روپے کا اطلاق ہوا تو ایک روز بعد ہی ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں فلنگ اسٹیشنز پر فروخت بند کردی گئی تھی۔

بعد ازاں  اوگرا کی جانب سے ذمہ دار کمپنیوں کو نوٹسز اور جرمانے کیے گئے مگر پٹرول بحران کم نہیں ہوا۔

اوگرا کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی خاطر خواہ ذخائر موجود ہیں۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہتھا کہ وزارت توانائی اور اوگرا ریٹل آؤٹ لیٹس تک سپلائی یقینی بنا رہے ہیں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مصنوعات کی درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ بھی ذخیرہ اندوزی کی شکایات پر فوری کارروائیاں کر رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں