اسلام آباد: کورونا، مزیددو علاقے سیل،راستوں پر خاردار تاریں لگ گئیں

شہریوں کیلیے خوشخبری: اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس متعارف

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر کے دو مزید علاقوں کو سیل کردیا ہے۔

ڈویژنل کمشنرز کو زیادہ کیسز والے علاقے سیل کرنے کا اختیار مل گیا

ہم نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر سیل کیے جانے والے علاقوں کے داخلی و خارجہ راستوں پہ خاردار تاریں لگا دی گئی ہیں۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز حکمنامہ جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر غوری ٹاؤن کے فیز 4 اور 5 کو کل سیل کردیا جائے گا۔

20 شہروں کے 92 ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا ہے، اسد عمر

ضلعی انتظامیہ نے سیل کیے جانے والے علاقوں کے مکینوں سے کہا تھا کہ وہ اس حوالے سے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری حکمنامے میں کہا گیا تھا کہ دونوں علاقوں کو کل شام سات بجے سیل کردیا جائے گا۔

راولپنڈی: سلیکٹڈ لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

فاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ جس علاقے میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا وہ سیل کردیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں