پاکستان: بھارتی وزارت خارجہ اور میڈیا کے من گھڑت دعوے مسترد

اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی اقدامات کا نوٹس لیں، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے متعلق بھارتی دعویٰ مسترد کردیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی ناقابل قبول ہے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے پاکستان سے متعلق بھارتی ریمارکس پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل رکھنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ و بھارتی میڈیا من گھڑت خبروں پر غلط دعوے کر رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ناکامی کی بھارتی میڈیا کی خبر گمراہ کن ہے۔

چین کا خطے میں امن کیلئے بھارت کے خلاف اقدام درست تھا، وزیر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کے دہشت گردی سے متعلق الزامات کو بھی مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان جون میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کے لیے تیار تھا۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے کورونا کی وجہ سے چار ماہ کے لیے نظرثانی کا عمل معطل کر دیا تھا۔

ترجمان کے مطابق24 جون کو ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، مزید 3 کشمیری شہید

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے واضح کیا ہے کہ اجلاس میں پاکستان سے متعلق کوئی نیا فیصلہ نہیں کیا گیا۔


متعلقہ خبریں