یقین کریں وطن واپسی ہوگی،مریم نواز


لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف  کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا ہےکہ ’’یقین نہ کرنے والے یقین کریں،ہم وطن واپس آئیں گے‘‘۔

لندن روانگی سے قبل مریم نوازنے ٹوئٹ پرپیغام میں کہا کہ’’ اگر عدالت نے حاضری سے استشنیٰ نہ دیا تو آئندہ سماعت سے پہلے ہی انشاءاللہ واپسی ہوجائے گی‘‘۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نوازصبح قطر ایئرلائن کی پرواز 629 پر لاہور سے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئے ہیں۔

مریم نواز نے ٹوئٹ میں اپیل کی کہ ’’ان کی والدہ کو خصوصی دعاؤں میں یاد رکھا جائے‘‘۔

سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز لندن میں زیرعلاج بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔

پروگرام کے مطابق دونوں کی وطن واپسی 22 اپریل کو ہوگی ۔

وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی بھی اس وقت دولت مشترکہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے لندن میں موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں