اسکارلٹ جانسن کی فلم ’بلیک وڈو‘ نومبر میں ریلیز کی جائے گی


نیویارک: کورونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار ہونے والی مارول اسٹوڈیو کی فلم ’ بلیک وڈو‘ نومبر میں ریلیز کر دی جائے گی۔

فلم میں ‘بلیک وڈو’ کا کردار معروف ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلٹ جانسن ادا کریں گی، جو اس سے قبل اسی کردار کو مارول سیریز کی متعدد فلموں میں ادا کر چکی ہیں۔

اس سے قبل اسکارلٹ جانسن مارول اسٹوڈیو کی فلم ایونجرز سیریز، کیپٹن امریکہ اور آئرن مین میں بلیک وڈو کا کردار نبھا چکی ہیں۔

ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی فلم قائد اعظم زندہ باد کی پہلی جھلک جاری

‘بلیک وڈو’  ایک روسی جاسوس خاتون پر بنایا گیا ایک کامک فکشن کردار ہے، جسے سب سے پہلی بار 1964 میں ایک کتاب میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اس فلم میں نتاشا رومن آف کے کردار کی کہانی کو پیش کیا جائے گا کہ انہوں نے کیسے بطور جاسوس اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور کس طرح وہ ایونجرز کی دنیا کا حصہ بنیں۔

سوشل میڈیا پر فلم کی ریلیز ہونے سے متعلق خبر سامنے آنے پر مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں