بلاول بھٹو: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد

بلاول بھٹو: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا ہے۔

حکومت نے پٹرول 25 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی نے کہا ہے کہ پٹرول مہنگا کرنا غریب دشمنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تو عوام کو مزید ریلیف کی ضرورت تھی۔

چیئرمین پی پی نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں میں تاریخی اضافہ کرنے والے معمولی اضافوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر ڈوبتی معیشت کو سہارا نہیں دے سکتے ہیں۔

پٹرول بحران: 6 آئل مارکیٹنگ کمپنیز پر 4 کروڑ روپے جرمانہ عائد

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا کہ پٹرول سستا کروا کر ذخیرہ کروایا اور مہنگا کرکے مافیا کو فائدہ پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو عام آدمی کی کوئی فکر نہیں ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کم قیمت کے ثمرات بھی عوام تک نہیں پہنچ سکے تھے کیونکہ پٹرول سستا ہونے سے کچھ سستا نہیں ہوا تھا۔

آل سٹی تاجر اتحاد نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پٹرول مہنگا ہونے سے مزید مہنگائی ضرور ہو گی، یہی نیا پاکستان ہے۔


متعلقہ خبریں