اسلام آباد: کشمیر ہائی وے پر فائرنگ، پولیس افسر جاں بحق

اسلام آباد: کشمیر ہائی وے پر فائرنگ، پولیس افسر جاں بحق

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انتہائی مصروف شاہراہ کشمیر ہائی وے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک پولیس افسر کو جاں بحق اور تین راہ گیروں کو زخمی کردیا۔

اسلام آباد: چوکی پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید

ہم نیوزنے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ کشمیر ہائی وے پر فائرنگ گاڑی میں سوار مسلح ملزمان نے کی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گاڑی میں سوار مسلح ملزمان کو ٹریفک پولیس افسر نے روکنے کی کوشش کی تھی۔

ہم نیوز کو علاقہ پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹریفک پولیس افسر کو جاں بحق اور تین راہ گیروں کو زخمی کرنے والے مسلح ملزمان موقع سے دوسری گاڑی لے کر فرار ہو ئے ہیں۔

اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان کا دوسری پارٹی کے ساتھ لین دین کا تنازع تھا۔

ہم نیوز کے مطابق جاں بحق پولیس افسرکی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمیوں کو بھی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

علاقہ پولیس نے اس ضمن میں تفتیش و تحقیق کا آغاز کردیا ہے۔ جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں