پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا جانے والا اضافہ نا قابل قبول قرار

petrol پیٹرولیم مصنوعات

کراچی: آل کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مستردکردیا ہے۔

شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مسترد کردیا

ہم نیوز کے مطابق آل کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے صدر رانا اسلم نے کہا ہے کہ اوگرا قانون کے تحت قیمت میں ردو بدل یکم اور یا پھر مہینے کی 15 تاریخ کوکیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک کیا جانے والا اضافہ نا قابل قبول ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صدررانا اسلم نے کہا ہے کہ حکومت نے عجیب و غریب فیصلہ کرکے نئی مشکل میں ڈال دیا ہے۔

بلاول بھٹو: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد

صدرآل کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن رانا اسلم نے کہا کہ سستی پٹرولیم مصنوعات کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے  حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے جانے والے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

آل سٹی تاجر اتحاد نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

آل سٹی تاجر اتحاد کی جانب سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں