ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا


اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سندھ کے اکثر شہروں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی موسم گرم رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 39 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ راولپنڈی میں 38 ملی میٹر، ساہیوال میں 27 ملی میٹر، اوکاڑہ میں 25 ملی میٹر، جھنگ میں 22 ملی میٹر، مری میں 17 ملی میٹر، نور پور تھل میں 08 ملی میٹر، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 04 ملی میٹر، کوٹلی میں 09 ملی میٹر اور کاکول میں 08 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع میں ریکارڈ کی گئی۔ دادو اور موہنجو داڑو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ، جیکب آباد اور شہید بے نظیر آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں