وفاقی ادارہ شماریات کے مہنگائی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری

inflation in pakistan

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد اضافہ ہوا اور مہنگائی کی شرح 10.21 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیا مہنگی اور 7 کی قیمتوں میں کمی کی گئی جبکہ رواں ہفتے 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رواں ہفتے ایل پی جی گھریلو سلنڈر 16 روپے مہنگا ہوا جبکہ ‏دودھ، گوشت، چاول، ٹماٹر، آلو اور دال مسور بھی مہنگی ہوئی۔ انڈے، پیاز، چائے اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں حکومت نے پٹرول 25 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا

ایک ہفتے میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو8 روپے کمی ہوئی اور لہسن، دال چنا، دال مونگ، دال ماش اور چینی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

دو روز قبل اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس یعنی ایک فیصد کمی کر کے 7 فیصد کردی۔

مانیٹری پالیسی کے متعلق اجلاس گورنراسٹیٹ بینک کی زیرصدارت کراچی میں ہوا، جس میں آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی۔

اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 100بیسز پوائنٹس یعنی ایک فیصد کمی کر کے 8 فیصد کر دی تھی۔

گزشتہ تیں ماہ کے دوران شرح سود سوا 5 فیصد کم ہو کر7 فیصد پر آگئی ہے۔ جنوری 2020 میں شرح سود 13.2 فیصد تھی۔ 17 مارچ 2020 میں شرح سود 12.5 فیصد ہو گئی۔

بینک کے مطابق 24مارچ 2020 کو شرح سود کمی کےبعد11فیصد ہوگئی اور 10اپریل 2020 کو شرح سود میں مزید کمی کرتے ہوئے شرح سود 9فیصد دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شرح سودمیں مزید ڈیڑھ فیصد کمی کردی گئی

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود کم ہونے سے نئی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی صنعتکار پریشان ہیں۔


متعلقہ خبریں