وزیراعظم نااہلی کا اعتراف کریں اور استعفیٰ دیں، خواجہ آصف


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی نااہلی کا اعتراف کریں اورر استعفیٰ دے دیں۔

اسلام آباد میں ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی اور احن اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان صرف یہاں تک نہیں، یہ آگے بھی اثرات مرتب کرے گا۔

خواجہ آصف نے قومی اداروں کو اپنے اسکورنگ کے لیے استعمال کیاجارہاہے۔ حکومت اپنی نااہلی کا اعتراف کرے اور استعفیٰ دے دے۔ اگر عمران خان کو زیادہ مہلت دی گئی تو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔

ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ جو شخص قومی اداروں کو اپنی انا کے لیے استعمال کرے، اس ے بڑا بزدل کوئی نہیں۔ ٹحریک انصاف اپنا نیا لیڈر منتحب کرے۔

ن لیگی رہنما اور سابق وزیراعطم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  تاریخ میں پہلی بار پٹرول کی قیمت میں اتنا اضافہ ہوا ہے۔ ہمارے دور میں پٹرول 70 ڈالر فی بیرل تھا۔

مزید پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مجبوراً کرنا پڑا، وزیرتوانائی

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے کسی بیان میں تضاد نہیں ہے۔ میں وزیراعظم سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے بیانات دوبارہ پڑ ھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 25 روپے اضافہ ظلم سے کم نہیں۔ عوام کی قوت خرید ماند پڑ گئی ہے اور آپ اضافہ پر اضافہ کررہے ہیں۔ حکومت ٹیکس اکٹھا کرنے اور اہداف کے حصول میں ناکام ہوچکی ہے۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ اضافی ٹیکس ہے۔ حکومت نے چور دروازے سے خزانہ بھرنے کے لیے ٹیکس لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس اکھٹا کرنے میں ناکام ہوئی اور پٹرول کی قیمت میں اضافے کا حربہ استعمال کیا۔ پٹرول کی قیمت میں اچانک اضافےسے ملک کی معیشت متاثرہوگی۔ پٹرول کی قیمت میں اچانک 25 روپے اضافے سے گھر اور دکان کا بجٹ بیٹھ جائے گا۔

دریں اثناء ن لیگی رہنماوں کی میڈیا سے گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیرسائنس وٹیکںالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ “ابھی ن لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس سنی، بڑی ہمت والے لوگ ہیں۔”

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ “کرپشن، پانامہ، منی لانڈرنگ، لاہورمیں بیماراورلندن کی واکس کا دفاع کرلیتے ہیں۔ ہم سے تو 25 روپے تک ڈیفنڈ نہیں ہورہے”


متعلقہ خبریں