حکومت کےفور منصوبہ کے ضمن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، اسد عمر



کراچی: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کےفور منصوبہ کےضمن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی پانی کے لیے ترس رہا ہے، کے فور منصوبے کی رپورٹ سندھ حکومت کے پاس موجود ہے، امید ہے سندھ حکومت جلد رپورٹ وفاق کو بھیجے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ ملکی مفاد کی خاطر کام کرنے والے دباوَ کے باوجود کھڑے ہوئے ہیں۔

فواد چوہدری کے انٹرویو سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ فوادچودھری جو ذکر کررہے تھے مجھے اس کا نہیں پتہ، موجودہ کابینہ ماضی کی کابینہ سے بہت مختلف ہے جس میں ہر کسی سے مشاورت اور تجویز لی جاتی ہے۔

کابینہ اجلاس: فیصل واوڈا کی اسد عمر، رزاق داؤد اور ندیم بابر کی پالیسیوں پر تنقید

اس موقع پر بات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کنگری ہاوس سے ہمیشہ محبت ملتی ہے،پیرپگارا سے ہمیشہ سیاسی رہنمائی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے معاملات پر ہمیشہ پیر پگارا سے مشاورت کی، پیر صاحب بڑے آدمی ہیں ڈانٹ بھی دیں تو گلہ نہیں ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیاں لگنے سے کورونا کے مزید پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی نہیں بلکہ فلاحی تبدیلی آرہی ہے، وفاق صوبے کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتارہے گا۔

 


متعلقہ خبریں