دورہ انگلینڈ: قومی ٹیم خصوصی پرواز سے مانچسٹر پہنچ گئی


لاہور: دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا 20 رکنی اسکواڈ مانچسٹر پہنچ گیا ہے۔

پی سی بی ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 14 دن ووسٹر شائر میں قرنطینہ میں گزارے گی جبکہ قومی ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر میں پریکٹس کیلئے جائے گی۔

قومی ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان اظہرعلی،نائب کپتان بابراعظم، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فوادعالم، افتخاراحمد،عماد وسیم ، امام الحق، سرفرازاحمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود،  یاسر شاہ ، خوشدل شاہ،محمد عباس،موسیٰ خان، نسیم شاہ اور روحیل نذیر شامل ہیں۔

دورہ انگلینڈ: دس میں سے چھ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے

گزشتہ روز دورہ انگلینڈ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ انگلینڈ کا دورہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، وہاں کا موسم بدلتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کنڈیشن کے حساب سے اپنا گیم پلان تیار کریں گے ،کرکٹ کے بغیر بہت مشکل وقت گزارا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ محمد رضوان مکمل صحت یاب ہوکر ٹیم کو جوائن کریں گے، مشکل وقت کے اندر ہم پاکستانیوں کو خوشی دینے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بند دروازوں میں کرکٹ کھیلنا چیلنج ہو گا، دس سال دبئی میں بغیر تماشائیوں کے میچز کھیلیں ہیں۔


متعلقہ خبریں