بلاول کا اخترمینگل سے رابطہ، بجٹ پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق


کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اخترمینگل  کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماوں نے بجٹ کے معاملے میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں نے 18 ویں آئینی ترمیم  پر حکومتی حملوں کا معاملہ اور این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹواور اخترمینگل  نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پرتشویش کا اظہار کیا۔

ذرائع کے ہم نیوز کو بتایا کہ دونوں رہنماوں  کے درمیان اگلے ہفتے ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس  بلانے پر بھی مشاورت کی گئی۔

دوران گفتگو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا بجٹ عوام دشمن ہے۔ ہم اس بجٹ کو کسی صورت نہیں مان سکتے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:حکومت نے پٹرول 25 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی نے کہا تھا کہ پٹرول مہنگا کرنا غریب دشمنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تو عوام کو مزید ریلیف کی ضرورت تھی۔

چیئرمین پی پی نےہ ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ قیمتوں میں تاریخی اضافہ کرنے والے معمولی اضافوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے نام لیے بغیر کہا تحا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر ڈوبتی معیشت کو سہارا نہیں دے سکتے ہیں۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا تھا کہ پٹرول سستا کروا کر ذخیرہ کروایا اور مہنگا کرکے مافیا کو فائدہ پہنچایا گیا۔ سلیکٹڈ وزیراعظم کو عام آدمی کی کوئی فکر نہیں ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ کم قیمت کے ثمرات بھی عوام تک نہیں پہنچ سکے تھے کیونکہ پٹرول سستا ہونے سے کچھ سستا نہیں ہوا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پٹرول مہنگا ہونے سے مزید مہنگائی ضرور ہو گی، یہی نیا پاکستان ہے۔


متعلقہ خبریں