پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل بھارتی شہریوں کو دینے کا اقدام مسترد کر دیا

پاکستان: گلگت بلتستان میں انتخابات، بھارتی بیانات مسترد

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے 25 ہزار ڈومیسائل بھارتی شہریوں کو دینے کے اقدام کو مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت اپنے شہریوں کو بوگس ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دے رہا ہے، اس کا یہ اقدام غیر قانونی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہیں، ڈومیسائل حاصل کرنے والوں کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ بھارت اس اقدام کا اہل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کے تحت بھارت ایسا اقدام نہیں کر سکتا، بھارت کے اس اقدام سے پاکستان کا بیانیہ درست ثابت ہوا، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنا چاہتا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے ہندوتوا ایجنڈا کا مقصد کشمیریوں کو اقلیت بنانا ہے،بھارت کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم کرنا چاہتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ایسے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کا عزم کم نہیں کر سکتا، عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارت کے اقدامات کا نوٹس لے۔


متعلقہ خبریں