لاہور: پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے بچی جاں بحق


لاہور: لاہور میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 6 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔

لاہور کےعلاقے ساندہ میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 6 سالہ حریم فاطمہ جاں بحق ہوئی جو اپنے والد کے ہمراہ ٹاؤن شپ سے گھر جا رہی تھی۔

افسوسناک واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او ساندہ کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا۔ اشفاق خان نے کہا کہ پتنگ بازی سے ہلاکت پر متعلقہ افسر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے  ایس پی اقبال ٹاون سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں ڈور پھرنے سے بچی کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق بچی کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں کراچی: پتنگ کی قاتل ڈور ایک نوجوان کی جان لے گئی

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی ہو گی۔ پتنگ بازی کے واقعات متعلقہ پولیس افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر مؤثر عملدر آمد یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں