راولپنڈی کے مزید 8 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

حکومت کو لاک ڈاؤن کی تجویز دینے پر غور شروع کر دیا، کورونا ایڈوائزری گروپ

راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے مزید 8 علاقوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی کے علاقے گلزار قائد، خیابان سرسید، ڈھوک علی اکبر، کوٹہ کلاں، مورگاہ ،ننکاری بازار، باڑہ مارکیٹ اور تحت پڑی 10 روز کے لیے سیل ہوں گے۔

خیال رہے کہ راولپنڈی میں پہلے ہی 22 علاقوں میں 30 جون تک اسمارٹ لاک ڈاون ہے۔

17 جون کو  راولپنڈی کینٹ اورراول ٹاؤن کے کورونا سےمتاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ متعلقہ علاقوں میں پولیس کا گشت بڑھا کرداخلی راستوں کے ساتھ مارکیٹوں کو بند کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر اور سی پی او راولپنڈی نے انتظامات سنبھالےہوئے ہیں۔اسلام آباد: انتظامیہ کا کورونا کیسز میں اضافے کے ساتھ لاک ڈاؤن بڑھانے کا فیصلہ

اس کے علاوہ  راول ٹاؤن میں صادق آباد، ڈھوک پراچہ، ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک کالاخان، قیوم آباد ، کری روڈ، ڈھوک علی اکبر، مجسٹریٹ کالونی، آفندی کالونی، سیٹلائٹ ٹاؤن کے اے اور سی بلاک میں بھی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

انتظامی فیصلے کے تحت ڈھیری حسن آباد، ٹاہلی موری، غوثیہ چوک اورعلامہ اقبال کالونی سمیت چند دیگر علاقے بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں