بجٹ مسترد، روپے کی قدر 40 فیصد گرادی گئی: اپوزیشن اعلامیہ

بجٹ مسترد، روپے کی قدر 40 فیصد گرادی گئی: اپوزیشن اعلامیہ

اسلام آباد: حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں نے حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کا پیش کردہ بجٹ 2020 مسترد کردیا ہے۔

متحدہ اپوزیشن نے آئندہ مالی سال کا بجٹ مسترد کردیا، بلاول

ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اس ضمن میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس پرپی پی، ن لیگ، اے این پی، قومی وطن پارٹی، جماعت اسلامی، جے یو آئی، بی این پی (مینگل)، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، این پی (حاصل بزنجو) کے دستخط موجود ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی بجٹ معیشت کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

مشترکہ اعلامیہ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی حکومت بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

بجٹ بناتے وقت مشکل فیصلےکیے گئے، مشیر خزانہ

ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہر ماہ منی بجٹ کی سیریز آنے والی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی پی اور ن لیگ نے مجموعی طور پر اتنا قرضہ نہیں لیا جتنا پی ٹی آئی حکومت لے چکی ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا جی ڈی پی تاریخ میں پہلی بار منفی ہوگیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محصولات گزشتہ برسوں سے کم جمع کیے گئے ہیں۔

بلاول کا اخترمینگل سے رابطہ، بجٹ پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق

اپوزیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روپے کی قدر 40 فیصد تک گرادی گئی اورایکسپورٹ مسلسل کم ہوتی جارہی ہے جب کہ ملک میں بیروزگاری اور غربت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔


متعلقہ خبریں