اپوزیشن کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ قرار


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن کی پریس کانفرنس کو جھوٹ کا پلندہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن ملک و قوم کے ساتھ سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن رقص کررہی ہے۔

متحدہ اپوزیشن نے آئندہ مالی سال کا بجٹ مسترد کردیا، بلاول

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات کے اس دور میں الیکش  کی باتیں کرنا اپوزیشن کو زیب نہیں دیتا ہے۔

اپوزیشن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں اداروں کو تباہ کیا گیا اور لوٹ کھسوٹ کر جائیدادیں بنائی گئیں۔

وفاقی وزیرسینیٹر شبلی فرازنے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن جماعتیں نہیں چاہتی ہیں کہ کوئی ایسا لیڈر آئے جس کا کاروبار نہ ہو۔

باپ پارٹی کا بجٹ کی منظوری میں حکومت کے ساتھ دینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک جائیدادیں بنانے والے ملک میں آکر غربا کا رونا رو رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے والے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے اپوزیشن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بجٹ پر تنقید کی۔

انہوں نے استفسار کیا کہ جب بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا تو پھر اپوزیشن کس چیز کو رد کررہی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ اپوزیشن بجٹ کیوں مسترد کر رہی ہے؟

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر حماد اظہرنے دعویٰ کیا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا بلکہ ریلیف دیا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے وفاقی وزیر حماد اظہرنے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے لیکن ملک میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ روایت بن چکی ہے۔

شہباز شریف نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دے دیا

ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں اتنی تیزی سے تیل کی قیمتیں نیچے نہیں گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو صرف سرمائے کی فکر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں ملک کی تباہ حال معیشت کو ٹھیک کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیرصنعت حماد اظہر نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر کسی قسم کا نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی عادت اور اپنے مفادات سےمجبورہے۔

بجٹ مسترد، روپے کی قدر 40 فیصد گرادی گئی: اپوزیشن اعلامیہ

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ بھارت میں پاکستان کی نسبت بہت زیادہ تیزی کے ساتھ کورونا وائرس پھیل اور بڑھ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں