اپوزیشن کو کیا دکھ ہے؟ وفاقی وزیر مراد سعید نے بتا دیے

سی پیک پورے علاقے کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرے گا، مراد سعید

فوٹو:فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسزمراد سعید نے اپوزیشن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے کیونکہ اس کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے۔

وزیراعظم: اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کی یقین دہانی

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا بیٹا ٹی ٹی اسپیشلسٹ اور داماد اشتہاری ہے جب کہ بلاول بھٹو کی سیاست کا آغاز پرچی سے ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بہت پہلے کہہ چکے تھے کہ یہ صرف نورا کشتی کھیلتے ہیں وگرنہ اندر سے ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے راشن نہیں صرف بھاشن دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے دورمیں اسٹیل مل، پی آئی اے اور ریلوے خسارے میں تھے جب کہ خواجہ آصف کے دورمیں بجلی کے مہنگے منصوبے لگے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان نے کیا جب کہ آج دنیا کہہ رہی ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق مراد سعید کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن کےد وران وزیراعظم نے ریلیف پیکج دیا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاوَن سے متاثرہ افراد کے لیے 144 ارب روپے کا پروگرام شروع کیا گیا جب کہ 35 سالوں سے  حکمرانی کرنے والے غریب کے لیے کچھ نہیں کرسکے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی آمد پر ایسے جشن منایا گیا تھا جیسے کو ئی کمانڈر سیف گارڈ آ گیا ہو۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ میں صحت کا پیسہ جعلی بینک اکاوَنٹس میں گیا جب کہ موجودہ حکومت نے سندھ کے 33 لاکھ  خاندانوں کو فی خاندان 12 ہزارروپے دیے۔

متحدہ اپوزیشن نے آئندہ مالی سال کا بجٹ مسترد کردیا، بلاول

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مراد سعید نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پرڈرامے کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور کا وزیر خزانہ اشتہاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے پی آئی اے کی فروخت کے ساتھ اسٹیل ملز مفت دینے کا اعلان کررکھا تھا۔

حکومتی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی میں دس لاکھ  لوگوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ 60 لاکھ خاندانوں کو ریلیف پہنچایا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر 54 سالوں سے  سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر نہیں تھا لیکن عمران خان نے اسےعالمی سطح پر اجا گر کیا۔

ہم نیوز کے مطابق ان کا دعویٰ تھا کہ ہمارے صحت کے پروگراموں کا اپوزیشن کو دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کودکھ  ہے کہ جوغریب سڑکوں پرسوتا تھا ان کو پناہ گاہوں میں کیوں پہنچایا؟ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کو دکھ ہے کہ سندھ میں ترقیاتی کام عمران خان کیوں کررہے ہیں؟

وفاقی وزیر برائے مواصلات مرادسعید نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن جب حکومت میں تھی تو 2013 میں 480 ارب روپے بغیر آڈٹ کے آئی پی پیز کو دیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے امریکہ میں جا کر کہا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں۔

اپوزیشن کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ قرار

ملک کی معاشی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ  ہزار ارب روپے قرضہ سود کی مد میں عمران خان نے ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اسٹیل ملز کو خسارے میں لے کر گئے جب کہ نواز شریف کے دور میں اسٹیل ملز بند ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ گھوسٹ اسکولز سب سے زیادہ  سندھ میں ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے روز کہا کہ لوگوں کو بیماری اورغربت سے بچانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہاڑی دارطبقہ سب سے زیادہ متاثرہوا۔

وفاقی وزیرمرادسعید نے کہا کہ امید تھی کہ بلاول بھٹو زرداری کورونا سے متعلق کیے گئے اقدامات کی بابت بتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امید بھی تھی کہ پریس کانفرنس میں اشتہاریوں کی واپسی کی بات ہو گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پرتنقید کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے کیونکہ یہ وہی خواجہ آصف ہیں جنہوں نے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع ہوتے ہوئے بھی اقامہ رکھا۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن مسئلہ کشمیر پر صرف سیاست کرتی ہے جب کہ عمران خان کی وجہ سےمسئلہ کشمیرپر سیکیورٹی کونسل میں بحث ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا مقدمہ لڑا جب کہ آصف زرداری نے امریکہ سے کہا کہ فاٹا میں ڈرون حملے کرو۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی فکر اس لیے نہیں ہے کہ ان کا سب کچھ بیرون ملک ہے۔

سندھ میں بھاشن کے علاوہ راشن دیا ہے؟ مراد سعید کا استفسار

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے دگنی قیمت پرایل این جی معاہدہ کیا تھا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ اگر ڈاکٹر فرقان کو وینٹی لیٹر نہ ملے تو کیا بلاول سے سوال نہ کیا جائے؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں غربت بڑھ رہی ہے لیکن بلاول کی کوئی توجہ نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں