وزیراعظم: اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کی یقین دہانی

وزیراعظم: اسد عمر کو ایم کیو ایم سے متعلق امور دیکھنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

متحدہ اپوزیشن نے آئندہ مالی سال کا بجٹ مسترد کردیا، بلاول

ہم نیوز کے مطابق انتہائی ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے یہ یقین دہانی حکومتی اوراتحادی اراکین اسمبلی کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیہ میں کرائی گئی ہے۔ وزیراعظم  نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ بجٹ منظوری کے وقت اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

ذرائع کے مطابق عشائیہ میں وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے لہذا سب کو اظہاررائے کی آزادی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے تمام اتحادی جماعتوں کوساتھ لے کر چلےگی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ملکی معیشت کونقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے معیشت مستحکم کرنے پربھرپورتوجہ دی۔

اپوزیشن کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ قرار

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر اراکین اسمبلی سے کم ملاقاتیں ہوئیں تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی اور اتحادی اراکین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے حکومت نے مؤثر حکمت عملی اپنائی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پہلے دن سے لاک ڈاؤن کے خلاف تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا۔ انہوں نےکہا کہ آج پوری دنیا اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جارہی ہے۔

کورونا کے باعث دنیا بدل گئی لیکن اپوزیشن کی منفی سیاست نہیں بدلی، عثمان بزدار

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے اراکین اسمبلی سے کہا کہ شدید مالی مشکلات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کا بجٹ مشکل ترین مالی حالات میں پیش ہوا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات کاعمل صبر آزما کام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی اصلاحات کا عمل آسان نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اصلاحات کا مطلب ’اسٹیٹس کو‘ کے خلاف جنگ ہے۔

جہانگیر ترین نے زور لگا کر اسد عمر کو وزارت سے فارغ کرایا تھا، فواد چوہدری

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب تک اپنے نظریے پہ کھڑے ہیں کوئی طاقت نہیں ہرا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا نظریہ کرپشن کے خلاف ہے۔


متعلقہ خبریں