کےالیکٹرک کا رہائشی اور صنعتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ

وفاق کا کےالیکٹرک کو400میگا واٹ اضافی بجلی دینےکافیصلہ

کراچی: کےالیکٹرک نے رہائشی اور صنعتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ مستثنیٰ قرار دیئے گئے رہائشی اور صنعتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ لائن لاسز والے علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کو 260 ملین مکعب فٹ اضافی گیس ملنے سے بجلی کی پیدوار میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی پاور پلانٹس سے 200 میگاواٹ بجلی ملنا شروع ہو گئی ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کے معاملےپر کے الیکٹرک حکام سے بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ فرنس آئل کی کمی کی وجہ سے بڑھی ہے جبکہ پی ایس او نے بھی کے الیکٹرک کو فرنس آئل دینے سے معذرت کر لی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک 2 دن میں لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی، کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہےکہ اب کچھ فرنس آئل مل گیا ہے۔


متعلقہ خبریں