اسلام آباد: ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ کا عشائیہ، اتحادی مدعو

اسلام آباد: ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ کا عشائیہ، اتحادی مدعو

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اتوار کی شب اس لحاظ سے سیاسی سرگرمیاں عروج پہ دکھائی دیں کہ جس وقت وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف اور دیگر سیاسی اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی کے اعزازمیں عشائیہ دیا جا رہا تھا تو عین اسی وقت کچھ فاصلے پہ واقع منسٹرانکلیو میں بھی پرتکلف عشائیہ کا اہتمام تھا جس میں دو وفاقی وزرا اور آزاد رکن اسمبلی سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

حکومتی اتحادیوں کی وزیراعظم عمران خان کے عشائیے میں شرکت سے معذرت

دلچسپ امر ہے کہ منسٹر انکلیو میں دیا جانے والا عشائیہ وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کی جانب سے تھا جو پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی اتحادی جماعت ق لیگ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ق لیگ اس وقت تک پی ٹی آئی کے ساتھ مرکز اور پنجاب میں سیاسی اتحادی جماعت ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق زبانی کلامی بات چیت اور بیان بازی کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ دو سیاسی اتحادی جماعتیں باقاعدہ طور پر کھل کرایک دوسرے کے مدمقابل دکھائی دی ہیں تاہم حتمی طور پریہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ دونوں سیاسی جماعتوں کے سیاسی راستے جدا ہو گئے ہیں۔

حکومتی اتحادیوں کے مولانا فضل الرحمان سے رابطے تیز

سیاسی مبصرین طارق بشیر چیمہ کی جانب سے دیے جانے والے عشائیہ میں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی عدم شرکت کو انتہائی معنی خیز قرار دے رہے ہیں۔

وزیراعظم  نے دو دن قبل جب قومی اسمبلی میں خطاب کیا تھا تو میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم اورق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی جانب سے شکوہ بھی سامنے آیا تھا جو انہوں نے عمران خان سے کیا تھا۔

وزیراعظم: اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کی یقین دہانی

ق لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کی رہائش گاہ پر دیے جانے والے عشائیہ میں ق لیگ کے چودھر مونس الٰہی، چودھری سالک حسین، چودھری حسین الٰہی، آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی، بلوچستان عوامی پارٹی کی وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور جی ڈی اے کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر کی جانب سے دیے جانے والے عشائیہ میں خالد مگسی، احسان اللہ ریکی، اسرار ترین اور روبینہ عرفان نے بھی شرکت کی۔

بجٹ سیشن: بلاول کا دو اہم حکومتی اتحادیوں کو ووٹ نہ دینے کا مشورہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کی تھی اور انہیں وزیراعظم کی جانب سے دیے جانے والے عشائیہ میں شرکت پہ آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انہوں نے معذرت کرلی تھی۔


متعلقہ خبریں