بھارت میں پولیس حراست کے دوران باپ بیٹے کی ہلاکت کے خلاف احتجاج

بھارت میں پولیس حراست کے دوران باپ بیٹے کی ہلاکت کے خلاف احتجاج

فوٹو: فائل


نئی دہلی: بھارت میں پولیس کی حراست کے دوران باپ بیٹے کی ہلاکت کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی شہریوں نے واقعے کو امریکی جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کا تسلسل قرار دے دیا ہے۔ جس کے بعد تامل ناڈو پولیس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی مہم جاری ہے۔

مقتولین کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ باپ جے راج اور بیٹا ایمینیوئل گزشتہ ہفتے پولیس کی حراست کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔

دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ دو روز قبل بھارتی فوج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کی دہشت گردی جاری ہے اور ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں بھارت میں بندر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

ضلع پلوامہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 کشمیری نوجوان شہید ہو چکے ہیں جنہیں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے اور عالمی برداری مقبوضہ کمشیر کی صورتحال پر بھارت سے جواب طلب کرے۔


متعلقہ خبریں