ڈینیئل پرل قتل کیس میں سندھ حکومت کی استدعا مسترد


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈینیئل پرل قتل کیس میں سندھ حکومت کی استدعا مسترد کردی ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے معاملے کی سماعت کی اور سندھ حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع کی استدعا کی تھی جس کو مسترد کردیا گیا ہے۔

وکیل سندھ حکومت ،فاروق ایچ نائیک نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان بین الااقوامی دہشت گرد ہیں،ایم پی او کے تحت رکھا گیا ہے۔

جسٹس یحییٰ خان آ فریدی نے استفسار کیا کہ ملزمان کی بریت کے بعد آپ ان کو کیسے دہشت گرد کہہ سکتے ہیں؟

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ان میں سے ایک بھارت اور دوسرا افغانستان میں دہشت گرد تنظیم کے ساتھ کام کرتا رہا۔ ملزمان آ زاد ہوئے تو سنگین اثرات ہوں سکتے ہیں۔ ملزمان آزاد ہوئے تو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرسکتے ہیں۔

جسٹس یحییٰ خان آ فریدی کا کہنا تھا ذہن میں رکھیں کہ ملزمان کو ایک عدالت نے بری کیا ہے۔ جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ بریت کے حکم کو ٹھوس وجہ کے بغیر کیسے معطل کیا جا سکتا ہے؟  معزز جج کا کہنا تھا کہ فیصلے میں کوئی سقم ہو تب ہی معطل ہو سکتا ہے

خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 2 اپریل2020 کو امریکی صحافی کے قتل میں نامزد تین ملزمان کی رہائی کا حکم دیا تھا اور ایک ملزم احمد عمر شیخ کی سزائے موت کو 7 سال قید میں تبدیل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈینئیل پرل قتل کیس، عدالت نے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

قبل ازیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مجرم احمد عمر شیخ کو سزائے موت سنائی تھی، جبکہ دیگر تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ نے آٹھارہ سال بعد تین ملزما ن فہد نسیم، شیخ عادل اور سلمان ثاقب کو بری کردیا، جبکہ عمرشیخ کی سزائے موت کو سات سال قید میں تبدیل کردیا تھا۔

بعد ازاں 2 اپریل2020 کو سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے 4 مجرموں کی اپیلوں پر 18 فیصلہ سناتے انہیں رہا کردیا تھا۔

عدالت نے 3 مجرمان کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ایک مجرم احمد عمر شیخ کی سزائے موت کو 7 سال قید کی سزا میں تبدیل کر دیا۔

امریکہ نے ڈینیئل پرل کیس کا فیصلہ افسوناک قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ملزموں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلیس ویلز نے کہا تھا کہ ڈینیل پرل قتل کیس کے تمام ملزمان کی سزائیں ختم کرنا دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کے مترادف ہے۔


متعلقہ خبریں