سستی شہرت کے شوقین شوبازیوں میں مصروف اور عوام معیاری علاج کیلئے ترستے رہے، عثمان بزدار

وقار النسا کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سستی شہرت کے شوقین شوبازیوں میں مصروف اورعوام معیاری علاج کے لیے ترستے رہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ لیپ ٹاپ کے سامنے فوٹو سیشن کرنے والوں نے شعبہ صحت کا بیڑا غرق کیا، سابق دور میں اسپتالوں پر توجہ دی گئی نہ دیہی و بنیادی مراکز صحت پر۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار اور پرویز الٰہی کا مل کر پنجاب کے عوام کی خدمت کے عزم کا اعادہ

انہوں نے کہا کہ سابق حکمران اپنے دور میں عملی اقدامات کرتے تو انہیں علاج کے لیے باہر نہ جانا پڑتا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ منفی سیاست کو پروان چڑھانے والی اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو پوائنٹ اسکورنگ چھوڑ کر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، ہماری حکومت نے پہلے دن سے ہی ہیلتھ کیئر سسٹم پر توجہ دی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایساہیلتھ سسٹم لایا جا رہا ہے جہاں عام آدمی کو بھی معیاری علاج معالجہ ملے گا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ عام آدمی کی معاشی مشکلات کا ازالہ ہماری پہلی ترجیح ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بجٹ میں کمزورطبقے کے تحفظ کیلئےاقدامات تجویز کئے گئے ،جامع منصوبہ بندی کے ذریعے عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے عالمی دن پر پیغام

انہوں نے کہا کہ 56 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف پہلے کسی حکومت نے نہیں دیا، ٹیکس ریلیف سے کاروباری سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کام صرف تنقید برائے تنقید رہ گیا ہے، سابق حکمرانوں نے صرف ذاتی مفادات کا تحفظ کیا، ماضی میں صوبے کے عوام کو خالی نعروں سے بہلایا گیا۔


متعلقہ خبریں