اٹلی میں بھالو کو سزائے موت سنا دی گئی

اٹلی میں بھالو کو سزائے موت سنا دی گئی

روم: اٹلی میں کوہ پیماؤں پر حملے کے جرم میں بھالو کو سزائے موت سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اٹلی میں انوکھی سزا سنا دی گئی، اٹلی کے شمالی علاقہ ٹریٹینو میں گزشتہ ہفتے ایک بھورے رنگ کے بھالو نے باپ بیٹے پر حملہ کر دیا تھا۔

ہائکنگ ٹریک پر ہونے والے حملے میں باپ نے بیٹے کو بچانے کی کوشش کی تاہم بھالو نے اسے شدید زخمی کر دیا تھا۔

واقعے کے بعد باپ بیٹے پر حملہ کرنے والے ریچھ پر مقدمہ قائم کیا گیا اور ڈی این اے کے ثبوتوں کی روشنی میں ریچھ کو موت کی سزا سنا دی گئی۔

جانوروں کے حقوق کی سرگرم تنظیموں نے بھالو کی پھانسی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

دو ہفتے قبل بھارت میں بھی بندر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 6 سالہ بندر پر ایک شخص کو قتل کرنے اور 250 افراد کو کاٹنے کا الزام تھا۔ جسے عدالت نے سزا سنا دی۔

اب کانپور کے بندر کالوا کو زندگی بھر جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنا پڑ رہا ہے۔ ڈاکٹر نے خبردار کیا کہ چھ سالہ بندر کو آزاد کیا گیا تو یہ لوگوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارت: بندروں کا اسپتال پر دھاوا، کورونا مریضوں کے خون کے نمونے لیکر فرار

مقامی میڈیا کے مطابق بندر کو شراب کی لت پڑ گئی تھی اور جب اسے شراب ملنا بند ہو گئی تو اس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے لوگوں کو کاٹنا شروع کر دیا تھا۔

بندر کو جانور پکڑنے والے ماہرین کے ذریعے پکڑ کر کانپور چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا تھا جہاں اسے قید ہوئے تین سال کا عرصہ ہو چکا ہے۔


متعلقہ خبریں