فلم ‘نو ٹائم ٹو ڈائی’ کے پریمیئر میں شہزادہ ہیری اور میگھن بھی مدعو

فلم 'نو ٹائم ٹو ڈائی' کے پریمیئر میں شہزادہ ہیری اور میگھن بھی مدعو

جیمز بانڈ سیریز کے پروڈیوسرز نے برطانوی شاہی خاندان سے الگ  ہونے والے  شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو نئی فلم کے پریمیئر میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

زیر زیرو سیون کی نئی فلم ‘نو ٹائم ٹو ڈائی’ کا پریمیئر رواں برس اپریل میں ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔

نو ٹائم ٹو ڈائی کا پریمیئر اب نومبر2020 میں ہوگا جس میں شرکت کیلئے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کو بھی دعوت نامہ بجھوایا گیا ہے تاہم ان کی جانب اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈینئیل کریگ ایک بار پھر جیمز بونڈ کے روپ میں نظر آئیں گے

مذکورہ فلم نومبرمیں ریلیز کی جائے گی۔ سات ماہ کی تاخیر کے بعد ایڈونچر فلم برطانیہ میں 12 نومبر جبکہ امریکہ سمیت دنیا بھر میں 25نومبر کو ریلیز ہوگی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے جیمز بانڈ کی فلم کو سب سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ڈینئیل کریگ کی جیمز بونڈ سیریز کے ساتھ پانچویں فلم ہوگی۔
یونیورسل پکچرز کے بینر تلے بننے والی مذکورہ فلم میں ڈینیئل کریگ پانچویں بار سیریز میں بونڈ کا کردار نبھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہالی وڈ کی بڑی فلموں کی ریلیز کورونا کے باعث تاخیر کا شکار

ڈینیئل کریگ نےاب تک جن بونڈ سیریز کی فلموں میں کام کیا ان میں 2006 میں بونڈ سیریز کی فلم ’کسینو رائل‘، 2008 میں ’کوانٹم آف سولیس‘، 2012 میں ’اسکائی فال‘ اور 2015 میں ’اسپیکٹر‘ شامل ہیں۔

ڈینیئل کریگ نے2015 میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ آئندہ بونڈ سیریز کی فلموں میں کام نہیں کریں گے تاہم چارمرتبہ جیمز بونڈ کا کردارادا کرنے کے بعد وہ اب پانچویں مرتبہ یہ کردارادا کرتے نظر آئیں گے۔

بونڈ سیریز کی فلم ’اسپیکٹر‘ نے ساڑھے دس کھرب اور ’اسکائی فال‘ نے ساڑھے 13 کھرب کا بزنس کیا تھا۔ 50 سالہ ڈینیئل کریگ نے جیمز بونڈ کی پانچویں فلم کے لیے پانچ کروڑ ڈالرکا معاہدہ کیا ہے۔

جیمز بونڈ ایک جاسوس کا کردار ہے جسے آئن فلمینگ نے 1953 میں لکھا تھا جس پراب تک 24 فلمیں بنائی جاچکی ہیں۔ جیمز بونڈ سیریز اب تک آٹھ کھرب کا بزنس کرچکی ہے۔


متعلقہ خبریں