ثانیہ مرزا کی بیٹے اذہان کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

ثانیہ مرزا کی بیٹے اذہان کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

اسلام آباد: معروف بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ باتیں کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں ثانیہ مرزا ننھے اذہان سے سوالات کر رہی ہیں اور اذہان ان سوالوں کا جواب اشاروں میں دے رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Asad khaalu hits a 4 but Baba hits a 6 ? he might be a bit biased ? ?@izhaan.mirzamalik #Myizzy

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on

ثانیہ کے پوچھنے پر ننھا اذہان جواب دیتا ہے کہ اسد خالو چوکا مارتے ہیں لیکن بابا (شعیب ملک) چھکا مارتے ہیں۔ ننھے اذہان نے چوکے اور چھکے کا جواب ہاتھ کے اشاروں سے دیا۔

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین کے بیٹے اسد کی شادی کچھ عرصہ قبل ثانیہ کی چھوٹی بہن انعم مرزا کے ساتھ ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی ولادت

ثانیہ مرزا اکثر سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کے ساتھ  تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ فادرز ڈے پر بھی انہوں نے والد کے ساتھ اپنی تصویر، اور بیٹے اذہان کی والد شعیب ملک کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

Happy Fathers Day to our main men ❣️❣️❣️swipe ➡️ @imranmirza58 @izhaan.mirzamalik @realshoaibmalik

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on


متعلقہ خبریں